ریسکیو 1122 میں غیر قانونی تبادلے‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس فواد شہزاد معطل
لاہور (نامہ نگار) ریسکیو 1122 میں غیر قانونی تبادلوں کا سکینڈل منظرِ عام پر آگیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس 1122 ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا کو معطل کردیا۔ ریسکیو 1122 میں غیر قانونی تبادلوں کے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ محمد اعظم کو تفتیشی افسر مقرر کردیا۔