چینی کمپنی کا بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ میں ٹائل سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے گزشتہ روز پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں چین کی کمپنی اوریل سرامکس کے نمائندہ ووجیان بن نے ملاقات کی اور چینی کمپنی کی جانب سے بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ میں ٹائل سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیا۔ووجیان بن نے کہاکہ حکومت اضافی بجلی اور گیس فراہم کرے۔