پی پی کئی ہزار ارب کھا کر کراچی کو 13 بسیں نہیں دے سکی: ایم کیو ایم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری بلاول بھٹو زرداری ہماری سمجھ سے باہر نہیں ہیں۔ 13 سال میں پیپلز پارٹی کئی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کھاکر کراچی کو 13 بسیں نہیں دے سکی۔ 13سال میں 13 پانی کی بوندیں نہیں دے سکی، نکاسی آب کے منصوبے نہیں دے سکی، پانی نہیں لاسکی اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ مسائل ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے ہیں، آپ پہلے ان سوالوں کے جواب دیں پھر ہم سے جواب مانگیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی علیحدگی کی صورت میں سندھ پر مسلط ٹولہ وفاق میں مسلط نہ ہو جائے۔ ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت میں شمولیت سے کرپٹ مفاد پرست ٹولہ اقتدار میں آنے سے دور ہے۔ 50 برس سے پی پی کے حکمرانوں اور خاندانوں نے سندھ کو برباد کیا۔ بلاول بھٹو چیئرمین سینٹ کو دیئے جانے والے ووٹوں کی مجبوری بتائںی۔ پی ڈی ایم میں وعدہ کرکے استعفے نہ دینے کی مجبوری بتائیں؟ بلاول حکومت کے غیر اعلانی اتحاد ہو کر کس منہ سے ایم کیو ایم کو باہر آنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو کو ایم کیو ایم سمجھ نہیں آتی تو اپنا وفد مطالعاتی دورے پر ہمارے مرکزبھیجے،چند ما ہ قبل بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو دو وزارتوں کی پیشکش کی سازش کا حصہ تھی۔ مردم شماری میں کراچی سے ناانصافی ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہوئی۔ بلاول بھٹو شہری سندھ کے عوام کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونک سکتے۔ بلاول کی قیادت شعبدہ اور دکھاوا ہے۔ پی پی وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔