بھارت کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا، ہزاروں مرغیاں تلف
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا جس کے باعث متاثرہ ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستوں راجستھان، مدھیا پردیش، کیرالہ اور ہماچل پردیش میں ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں، بطخیں اور دیگر پرندوں کی ہلاکت کے بعد دو اقسام کے برڈ فلو کی روک تھام کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔برڈ فلو کی ان اقسام میں H5N1 اور H5N8 شامل ہیں جن کے جراثیم مختلف پرندوں کے ٹیسٹ کے نتائج میں سامنے آئے تھے۔بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کے حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے ہمالیہ جھیل کے قریب نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے ڈھانچے پائے گئے تھے۔