• news

بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کا افغانستان میں اتحاد بنا رہا ہے: طاہر اشرفی

اسلام آباد (وقائع  نگار خصوصی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی  برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے شہدا کی تعزیت کے لیے علما کا وفد کوئٹہ جارہا ہے۔ بھارت عالمی دہشتگرد تنظیموں کا افغانستان میں اتحاد بنا رہا ہے۔ ہزارہ برادری کا قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ  بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد مظاہرین سے رابطے میں ہوں۔ اس سانحہ پر ہم بہت دکھی ہیں۔ کرک واقعے کے بعد مجرمان اور سہولت کار گرفتار ہیں۔ گرفتار کئے گئے تمام لوگوں کی ویڈیوز موجود ہیں، کوئی بے گناہ نہیں۔ کرک واقعہ کا مقصد پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنا تھا۔ عالمی دہشت گرد تنظیموں نے عراق، شام، یمن کو تباہ کرنے کے بعد پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن