• news

سونا 600 روپے تولہ مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کے اضافے سے 116600 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24 قیراط 515 روپے کے اضافے سے 99966 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 91635 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کے اضافے سے 1955ڈالر ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن