ڈی آئی جی سلمان احمد کی اہلیہ کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا آن لائن فراڈ‘ ملزم گرفتار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آن لائن فراڈ کرنے والوں نے ڈی آئی جی سلمان احمد کی بیوی کے اکاؤنٹس سے دس لاکھ روپے نکلوا لیے۔ ملزمان نے ڈی آئی جی کی بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ رحیم یار خان سے بنوایا اور اس کی بنیاد پر اہلیہ کی سم نیہا نامی خاتون کے نام پر جاری کروائی۔ سم حاصل کرنے کے بعد ڈی آئی جی کی اہلیہ کی تمام بینکنگ انفارمیشن حاصل کی گئی اور پھر آن لائن بینکنگ ایپ کے ذریعے اہلیہ کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے نکلوا لیے۔ فیصل آباد سے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مرکزی ملزم سیف اور اسکی ساتھی نیہا کی تلاش جاری ہے۔