• news

 وزیر اعظم ملکی معاملات سے بے خبر، کوئٹہ نہ جانا شرمناک عمل ہے: نفیسہ شاہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئٹہ نہ جانا شرمناک عمل ہے۔ زیر تربیت وزیر اعظم ملکی معاملات سے بے خبر ہیں،  بے حس اور نالائق سلیکٹڈ اعظم  سانحہ مچھ کو معمولی واقعہ سمجھ رہے ہیں، سلیکٹڈ اور الیکٹڈ وزیراعظم میں فرق ظاہر ہوگیا ہے، سلیکٹڈ حکومت نیب اور گالی گلوچ بریگیڈ پر چل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن