• news

نیشنل پولیس فائونڈیشن کا قیمتی پلاٹ ہڑپ کرنے کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت میں نیشنل پولیس فائونڈیشن کا قیمتی پلاٹ ہڑپ کرنے کے ریفرنس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ جج نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بعدازاں کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن