• news

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سے گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید کی ملاقات 

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن  سید امین الحق سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ سروسز، آئی ٹی پروفیشنلز ، آئی ٹی پارکس  سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیالات کئے گئے۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے وزیراعلیٰ کو گلگت بلتستان  میں وزارت آئی ٹی اور اس کے اداروں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ  کے تحت شروع کیئے گئے مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ممکن  ہی نہیں کہ  ملک کا کوئی بھی علاقہ ڈیجیٹلائزیشن سے محروم رہ جائے، کیونکہ ہمارے منصوبوں میں بلاامتیاز تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کو شامل کیا گیا ہ ے۔ سید امین الحق نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے کہا کہ وہ شمالی علاقہ جات کے اہم ٹورسٹ پوائنٹس کی نشاندہی کریں  تاکہ سیاحت کے فروغ اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے وہاں ہنگامی بنیادوں پر براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کی  جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن