• news

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم 

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، نقدی  زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم  ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکوئوں نے شاہنواز کے گھر گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 6لاکھ 40ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسد کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 70ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے اجمل کے گھر گھس کر 2لاکھ 65ہزار کی نقدی لوٹ لی۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اقبال سے 1لاکھ 30ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ شالیمار میں ڈاکوؤں نے ابوزر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ نقدی ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ گلشن راوی میں ڈاکوئوں نے افضال سے40ہزار کی نقدی اور موبائل فون۔ ٹاؤن شپ  میں ڈاکوؤں نے جنید سے25ہزار کی نقدی اور موبائل فون۔ نولکھا میں ڈاکوؤں نے حیدر علی سے15ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ جبکہ غازی آباد اور شفیق آباد سے گاڑیاں اور ہڈیارہ، نصیر آباد اور پرانی نارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن