ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر محسن یعقوب کا لائسنس معطل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب بار کونسل نے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر محسن یعقوب بٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔ سینئر نائب صدر عنایت رسول اپل کو صدر کے عہدہ کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔ وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل نے ڈسٹرکٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے5 جنوری کے تمام فیصلوں کو بھی غیر قانونی قرار دیدیا۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے سمیت دیگر رسپانڈنٹس کو۔15 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔