• news

اوپن یونیورسٹی نے ملتوی امتحانات  کا نیا شیڈول جاری کردیا 

اسلام آباد(آئی این پی)  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں سکولز ٗ کالجز اور جامعات کھولنے کی حکومتی اعلان کی بنیاد پر سمسٹر بہار 2020ء کے بی اے/اے ڈی ای/اے ڈی سی/پی جی ڈی/بی ایس/بی ایڈ/ایم ایڈ/ایم اے اور ایم ایس سی(ODL Programs)کے ملتوی شدہ پرچوںکا دوبارہ امتحان لینے کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔شعبہ امتحانات نے اِس ضمن میںگذشتہ روز باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں ملتوی شدہ تمام پرچوں کی نئی تاریخیں درج کی گئی ہیں ٗ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملتوسی شدہ امتحانات دوبارہ 18۔جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔مکمل ڈیٹ شیٹیونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق طلبہ و طالبات کو نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں ٗ نئے شیڈول کے بارے میں طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔امتحانی مراکز اور اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کے بارے میں طلباء و طالبات یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفاتر سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن