کوئی بیک ڈور چینل نہیں، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کھڑی ہے: یوسف گیلانی
اسلام آباد (نا مہ نگار) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کوئی بیک ڈور چینل نہیں، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے۔ حکومت ایسا بیان نہ دے جس پر عمل نہ ہو سکے۔ نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائیگا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں سب سے زیادہ سینئر ہوں جو نیب میں پیش ہوتے ہیں، میں نے سب سے زیادہ نیب کی سزا کاٹی ہے۔ مجھ پر ایک نہیں تین کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں سنا کہ بلاول نے کہا ہو کہ نواز شریف وطن واپس آئیں۔