• news

فیس بْک نے پیجز ’لائیک‘  کرنے کا آپشن ختم کردیا

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) فیس بک نے معروف و عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو ’’لائیک‘‘ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بدھ کو جاری ہونے والی کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق فن کاروں ، عوامی سطح پر مقبول شخصیات اور برانڈز وغیرہ کے فیس بْک صفحات پر سے ’’لائیک‘‘ کرنے کا آپشن ختم کیا جارہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے نئے ڈیزائن کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعے صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ کرسکیں گے اور اسی طرح شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن