• news

 سٹیٹ بنک نے بڑھتے پنشن اخراجات پر خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے بڑھتے پنشن اخراجات پر خطرے کی گھنٹی بجادی اور خبردار کیا پنشن اخراجات وفاقی اورصوبائی سطح پر صحت وتعلیم کے اخراجات سے زائد ہیں، 2021 میں پنشن کی مد میں اخراجات بڑھیں گے۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پنشن اخراجات ملکی ترقیاتی اخراجات کے نصف کے قریب پہنچ گئے ، 2011 سے 2021تک وفاقی سطح پر پنشن اخراجات میں 18فیصداضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے بڑے پیمانے پرجلد ریٹائرمنٹ کے رجحان کے باعث پنشنرز کی تعداد بڑھے گی اور جلد ریٹائرمنٹ کارجحان ، پنشن اخراجات میں اضافے کا باعث بنے گا۔مالی سال 2020 ٹیکس ریونیو میں پنشن اخراجات 18 اعشاریہ7 فیصد تک پہنچ چکے ہیں، پنشن اخراجات 10سال پہلے کی سطح سے تقریباً دگنے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن