فیٹف شرائط پر پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹس‘ موبائل فنانشل قانون بھی بنے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹس جاری ہونا شروع ہو گئے۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق ملک بھر میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس بھی رجسٹرڈ کیے جائیں۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر قانون سازی کی گئی۔ قانون سازی کے بعد عملدرآمد کا آغاز کیا گیا۔ دہشتگردوں کو فنڈز کی مکمل روک تھام کریں گے۔ ستمبر 2020ء میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کیلئے موبائل فنانشل سروس سے متعلق قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز اور رقوم کی منتقلی اور وصولی کیلیے قانون بنایا جائیگا۔ بینکوں کے موبائل و انٹرنیٹ فنانشل سروس کیلئے قواعد بھی بنائے جائیں گے۔ پی ٹی اے کو مسودہ قانون کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔