لاہور بار الیکشن‘ امیدواروں سے فیس وصولی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر
لاہو ر(وقائع نگار خصوصی) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میںامیدواروں سے فیس وصولی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی ۔لاہور بار ایسوسی ایشن میں سیکرٹری کی امیدوار سید عظمی بخاری ایڈووکیٹ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ۔پنجاب بار کونسل، لاہور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ اور الیکشن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔