سعودی سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پاک بحریہ پر سربراہ کا دورہ کیا، سعودی سفیر نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی سکیورٹی صورتحال، دو طرفہ بحری تعاون پر غور کیا گیا۔