• news

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل: عراقی عدالت نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

تہران (نوائے وقت رپورٹ+ انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے الزام میں ٹرمپ کے وارنٹ جاری کئے۔ جنرل قاسم سلیمانی گزشتہ جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ اس سے قبل ایران نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کیلئے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگی تھی۔ 3 جنوری 2020ء کو ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن