• news

کالام :منفی 5درجہ حرارت میں سنو کبڈی چیمپئن شپ مٹل تان شاہین ٹیم کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سوات کے سیاحتی مقام کالام میں 2 روزہ سنو کبڈی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، مٹل تان شاہین کی ٹیم نے اعزار اپنے نام کر لیا، برف پر ہونیوالے مقابلے دیکھنے کیلئے ملک بھر سے آنے والے سیاح محظوظ ہوتے رہے۔ منفی پانچ درجہ حرارت میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو زیر کرنے کے جتن کئے، سبقت لے جانے کیلئے خوب زور آزمائی کی۔سنو کبڈی چیمپئن ہوئی، چھ ٹیموں کے 42 کھلاڑی آمنے سامنے ہوئے تاہم ٹیم مٹل تان شاہین نے 2021 کے مقابلوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔کالام کے شاہی باغ میں ہونے والے انوکھے مقابلوں میں جہاں کھلاڑیوں نے اپنا خون گرمایا، وہیں سیاح بھی برف پوش وادی میں ہونے والے سنو کبڈی کے مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن