• news

سالہ بچی  اغوا ‘والد  کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور(نمائند خصوصی)نواں کوٹ کے علاقے سے نامعلوم افراد نے 13 سالہ بچی کے اغوا کر لیاپولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے بکر منڈی کے رہائشی وسیم کی 13سالہ بیٹی (ح) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا پولیس نے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم مغویہ اور اغواکاروں کا سراغ نہ لگایا جا سکا وسیم شہزادنے پولیس کو بتایا کہ کہ اس کی 13سالہ بیٹی پڑھنے کیلئے اکیڈمی گئی تاہم اکیڈمی نہ پہنچی ۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن