• news

زرمبادلہ ذخائر 25کروڑ 81لاکھ ڈالر اضافہ 20ارب 51کروڑ ڈالر ہوگئے: سٹیٹ بنک

کراچی (اے پی پی) :ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں25کروڑ81لاکھ ڈالرکے اضافے سے20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال 2020کے 31دسمبر کو ختم ہونے والے آخری ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20کھرب25ارب40لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر ہوگئے ۔جس میں مرکزی بینک کے ذخائر26کروڑ14لاکھ ڈالرکے اضافے سے13ارب 41کروڑ23لاکھ ڈالر ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن