• news

ریلوے اراضی کیس: احتساب عدالت کا آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے ریلوے اراضی کو غیر قانونی طور پر لیز پر دینے کیس میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت نمبر تین کے جج اصغر علی نے سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ، تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے ملائیشین باشندوں انور بن آدم ، آلدیلان بن آدم ، داتو کاسا کو  اشتہاری قرار دیکر کیس الگ کر دیا ۔ دو ملزمان رمضان شیخ، پرویز لطیف کی عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ کرلیا اور حکم دیاکہ سابق وزیر جاوید اشرف قاضی سمیت تمام ملزمان آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔احتساب عدالت نے سماعت 21 جنوری تک تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن