فیصل آباد: وزیر آباد میں دو خواتین‘ ایک نوجوان کی خود کشی
فیصل آباد‘ وزیر آباد (آن لائن+ نامہ نگار) خاتون نے تیزاب پی کر اور نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق شاداب کالونی کی رہائشی 35 سالہ مہوش زوجہ عرفان نے نامعلوم وجوہات پر تیزاب پی لیا اور الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئی علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 18 سالہ فرحان ولد عارف نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر 45 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نکل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا علی پور چٹھہ کے رہائشی پرویز اقبال کا اکثر بیوی بشریٰ بی بی سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز لڑائی سے تنگ آکر بشریٰ بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور مقامی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔