• news

اینٹی کرپشن کی کارروائی‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑ پکا کے ایم ایس سمیت 6 گرفتار 

لاہو ر(این این آئی) اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کرو ڑ پکا کے ایم ایس سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان نے ایم ایس کی ملی بھگت سے ادویات کی خریدوفروخت اور دیگر ہیڈز سے لاکھوں روپے کی خرد برد کی جس پر اینٹی کرپشن لودھراں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ پکا کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار ، پرچیز آفیسر محمد واجد، فنانس آفیسر ذوالقرنین احمد سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے ادویات کی خریداری سمیت دیگر ہیڈز سے سرکاری خزانے کو باسٹھ لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ ایم ایس ڈاکٹر افتخار غیر قانونی طور پر نان پریکٹسنگ الانس بھی لیتے رہے۔ ملزمان میں جونئیر کلرک اعجاز احمد، وارڈ بوائے اور الحق میڈیکل سٹور کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن