متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین ایک ہفتے کے اندر فضائی اور بحری رابطے بحال کریں گے
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) قطر کے ساتھ سعودی عرب اور خلیج کے ممالک کے تعلقات بحال ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین ایک ہفتے کے اندر فضائی اور بحری رابطے بحال کریں گے اور قطر کیساتھ تجارت بھی شروع کر دیں گے۔ یہ بات عرب امارات کے وزیر خارجہ نے امارات کے میڈیا کو بتائی۔