سانحہ مچھ‘ ملزموں کی اطلاع دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ کے ملزمان کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والے کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اﷲ لانگو نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں سے متعلق اہم معلومات ملی ہیں۔ ملزمان کوجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ شہداء کی تدفین کر دیں۔ افغان حکومت نے 3 شہریوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔