• news

کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو 15سال قید، 3لاکھ روپے جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کے کیس میں 15سال قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ کالعدم تنظیم کے ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف سی ٹی ڈی نے 07دسمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا۔ ملزم پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کے بھی الزامات تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی سزا کے وارنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھجوا دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن