• news

2021ء کا پہلا ہفتہ: گھی، چینی دالوں سمیت 22اشیا مہنگی، 6سستی، ادارہ شماریات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ 2021ء کا پہلا ہفتہ عوام پر بھاری رہا۔ درآمد اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں چینی 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔ چینی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چار ہفتے میں چینی کی قیمت میں 8 روپے 97 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی اوسط قیمت 90 روپے 6 پیسے ہو گئی۔ جنوری کے پہلے ہفتے 22 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 144 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا۔ دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال ماش کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں مرغی 71 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ٹماٹر 6 روپے 56 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ پیاز 2 روپے 3 پیسے، انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن، آلو ایک روپے 13 پیسے سستے ہوئے۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن