• news

لیگی رہنما امیر مقام کے قافلے کو حادثہ، گاڑی کھائی میں جا گری 

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔خوش قسمتی سے امیر مقام سمیت سٹاف اور سکیورٹی عملہ محفوظ رہا۔ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرز کے قافلے کی گاڑی مالم جبہ سے شانگلہ جاتے ہوئے برف سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیگی رہنما امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ سے مالم جبہ جاتے ہوئے برفباری کے باعث میری سکیورٹی کی ایک جیپ کھائی میں گر گئی۔

ای پیپر-دی نیشن