امریکہ فضل الرحمان کو لے جائے تو وہاں جمہوریت بچ سکتی ہے: جلیل شرقپوری
شرقپورشریف(نامہ نگار)امریکہ اپنی جمہوریت کو بچانے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو امریکہ لے جائے تو امریکن جمہوریت بچ سکتی ہے ۔ مولانا جمہوریت بچانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمدشرقپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک بہت بڑا ملک ہے ۔پوری دنیا کا ہر ملک امریکہ کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے اور ایسے ملک میں نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے ۔ٹرمپ کو میں یہ مشورہ دینا چاہتاہوں کہ ہمارے مولانا فضل الرحمان جمہوریت کو سہارا دینے کے لیے بڑے تجربہ کار ہیں۔آجکل جمہوریت کو سہارا دینے کے لیے پی ڈی ایم سے ان کو فرصت ملی ہوئی ہے۔ان کو پانچ چھ ماہ کے لیے اگر امریکہ میں لے جائے تو جمہوریت کو سہارا دینے میں بڑا اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ادھر آجکل سینٹ کے الیکشن ہونے ہیںاور شاید ان کی کارکردگی سست ہو جائے گی۔ اسی وجہ سے دو تین ماہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو جمہوریت کو سہارا دینے میں مدد کریںتو ہمیں بھی خوشی ہوگی ۔