ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے امریکہ‘ برطانیہ سے کرونا ویکسین منگوانے پر پابندی لگا دی
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک میں امریکہ اوربرطانیہ سے کرونا ویکسین منگوانے پر پابندی لگا دی۔ امریکہ اور برطانیہ قابل بھروسہ نہیں دوسری اقوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایڈز متاثرہ خون کی سپلائی کے تجربے کیروشنی میں فرانس کی ویکسین بھی قابل بھروسہ نہیں‘ ایران دوسرے قابل بھروسہ ممالک سے کرونا ویکسین لے سکتا ہے۔ ایران میں گزشتہ ماہ مقامی طور پر تیار کرونا ویکسین کی انسانی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی جلدی نہیں لیکن ایران پر سے پابندیاں فوری ہٹنی چاہئیں۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کیخلاف ایران کا کردار تعمیری ہے اور یہ کردار جاری رہے گا۔