• news

کپتان کا لہجہ بتا رہا ہے ان کے  دن گنے جا چکے: اسفند یار ولی 

لاہور+اسلام آباد(کلچرل رپورٹر+وقائع نگار خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے  سربراہ صدر اسفندیارولی خان نے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں نہتے کان کنوں کی بے دردی سے قتل کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشتگردی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری مذمتی بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی بڑھتی چلی جارہی ہے،حکمرانوں کو یہ احساس ختم کرنا ہوگا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں  ہزارہ برادری  کیلئے دھمکی آمیز باتیں کرنا ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن