• news

 مریم نواز 2 کلو میک اپ کرکے کوئٹہ تعزیت نہیں سیاست کرنے گئی تھیں: شہباز گِل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل   نے کہا ہے کہ مریم نواز 2 کلو میک اپ کرکے کوئٹہ تعزیت نہیں سیاست کرنے گئی تھیں۔ منافقت اور لاشوں پہ سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور رہی ہیں۔ جمعہ کو  معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل  نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شہیدوں کی لاشوں کی بے حرمتی پر اکسانے والے مفاد پرستوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑے گی۔

ای پیپر-دی نیشن