اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں نہ بھارت سے مذاکرات کا امکان: شاہ محمود
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کا فی الحال کوئی امکان ہے۔ وہ مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال دفاعی وسفارتی امور اور ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ہماری مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔