• news

ـ اینٹی کرپشن افضل کھوکھر کوہراساں نہ کرے:لاہور ہائیکورٹ 

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کو اینٹی کرپشن کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور اینٹی کرپشن کو افضل کھوکھر کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ جسٹس قاسم خان نے افضل کھوکھر کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو دائر درخواست میں افضل کھوکھر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا تعلق اپوزیشن کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن سے ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک چلانے پر انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ سرکاری ادارے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کررہے ہیں اور درخواست گزار کو بھی پی ڈی ایم میں فعال کردار ادا کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے ا س کیس میں نوٹس جاری کیا جس پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومتی ادارے ہراساں کرنے کیلئے بے بنیاد مقدمات ہمارے خلاف بنا رہے ہیں اس لیے محکمہ اینٹی کرپشن کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے اور نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن