• news

تعزیت کیلئے نوازشریف کے پاس جانا چاہتا تھا‘ ملاقات نہیں ہوئی: شاہد خاقان عباسی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں ہر جماعت کی اپنی رائے ہے۔ پی ڈی ایم میںمشاورت کے بعد فیصلے ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایم حصول اقتدار کی تحریک نہیں۔ تعزیت کیلئے نوازشریف کے پاس جانا چاہتا تھا۔ پی ڈی ایم جو فیصلے کرے گی تمام جماعتیں اس رپ عمل کرنے کی پابند ہیں۔ نوازشریف سے ملاقات نہیں ہوئی۔ نوازشریف سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ عمران خان کی باتوں کو زیادہ وزن نہیں دیتا۔ جو رویہ ان کا ہزارہ برادری سے متعلق ہے۔ سب کے سامنے ہے۔دریں اثناء ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سانحہ مچھ کا وفاقی اور بلوچستان  حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا وزیراعظم کو کوئی بلیک میل نہیں کر رہا وزیراعظم لوگوں کو بلیک میل کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے بیان پر متاثرین سے معذرت کریں اور کوئٹہ جاکر متاثرین کے زخموں پر مہم رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن