سماہنی: بھارتی فوج کی گولہ باری ، میاں بیوی زخمی، ایل او سی پر 800بنکر بنانے کا فیصلہ
سماہنی‘ اسلام آباد (نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر) لائن آف کنٹرول سماہنی بڑوھ سیکٹرپر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال مارٹر گولہ باری کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول سے پاک فوج کے دندان شکن جواب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کے در و دیوارِ ہل گئے 2 گھنٹے مسلسل گولہ باری سے راجوری سیکٹر کا پہاڑی سلسلہ گونجتا رہا ڈنہ کھیتر میں سویلین آبادی پر گولہ پھٹنے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے ہفتہ کی صبح 11 بجے سماہنی سیکٹر کے دیہات نہالہ چاہی، سونا ویلی اور بڑھو کے مضافات پر بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ کی جس کی زد میں میاں بیوی راجہ خلیل الرحمن ولد اللہ داد عمر 60 سال فریاد بیگم زوجہ خلیل الرحمٰن عمر 58 سال زخمی ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی اور تحصیلدار سماہنی آفتاب احمد موقع پر رورل ہیلتھ سنٹر سماہنی پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں میں زخمیوں کو بھمبر منتقل کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں میں 1ارب 72کروڑ 25لاکھ ،3ہزار روپے سے زائدمالیت کے منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ۔ایمپروومنٹ اینڈ ریکنڈیشنگ آف کوٹلی گلپور کیروٹ روڈ کے لیے 57کروڑ،94لاکھ 57ہزارمنظوری دی گئی جس پر حکومت آزاد کشمیر کے بجٹ سے اخراجا ت ہوں گے۔ لائن آف کنٹرول پر واقع13 انتخابی حلقہ میںایل او سی پیکج فیز 1کے تحت 138کلومیٹر سڑکوں کی تعمیرکے لیے 1ارب، 14کروڑ ، 30لاکھ، 46000ہزار روپے کی مالیت کے منصوبہ جات منظور کئے گئے ۔ اس کے علاوہ فیز 1کے تحت لائن آف کنٹرول پرپاک فوج کے تعاون سے 800 بنکرز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول ایل او سی پیکج پاک فوج اور حکومت آزادکشمیر نے مل کر تیار کیا ہے اس کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ تمام پراجیکٹس دفاعی نقطہ نظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں ۔و زیر اعظم نے کہا کہ لائن آف کنٹرول لائن پر بسنے والے 6لاکھ 10ہزار لوگوں کے لیے یہ پراجیکٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں جو لائن آف کنٹرول کی پانچ کلومیٹر پٹی کے اندر رہتے ہیں۔