• news

انڈونیشیا : نجی ائر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے 4منٹ بعد تباہ ، 62مسافر سوار تھے

جکارتہ + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا طیارہ 62 مسافروں کیساتھ گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کا ٹیک آف کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جا رہا تھا۔ طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 62 افراد سوار تھے۔ مقامی ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے چار منٹ بعد دس ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر راڈار سے غائب ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ حکومت انڈونیشیا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انڈونیشین بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن