شہریوں کے تحفظات ‘میلبور ن ہوٹل کا ٹینس کھلاڑیوں کے قرنطینہ سے انکار
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ٹینس کے ٹاپ کھلاڑی نوواک جوکووچ ‘سرینا ولیمز ‘رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے قبل میلبورن کی بجائے ایڈیلیڈ میں قرنطینہ کرینگے ۔ا1270کھلاڑی آئندہ ہفتے میلبورن پہنچیں گے جہاں 14روزہ قرنطینہ کرنا پڑیگا۔آسٹریلین اوپن کے چیف کریگ ٹیلی نے کہا کہ ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ سکتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق میلبورن میں ایک ہوٹل نے شہریوں کے تحفظات کی وجہ سے کھلاڑیوں کے قرنطینہ کیلئے انکار کر دیا ہے ۔ ٹیلی نے مزید بتایا کہ پچاس کھلاڑیوں کے قرنطینہ اوربائیو سیکیور ببل پر اتفاق کیا گیا ہے اور وہی نمائشی میچ کھیل سکیں گے ۔