• news

فیصل آباد نوجوان،پیرمحل میں خاتون نے گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا

فیصل آباد‘ پیر محل (آن لائن + نامہ نگار) گھریلو تنازعات پر فیصل آباد میں نوجوان پیر محل میں خاتون نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق  بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے 98 ر۔ب میں نوجوان حماد ولد غلام بشیر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق گاؤں 746 گ ب میں شازیہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر پسٹل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن