• news

زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی  ننھی زینب کی تیسری برسی آج منائی جائیگی

 جہانیاں(آن لائن) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی تیسری برسی 10جنوری اتوار کو منائی جائے گی ،تین برس قبل قصور سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھازینب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔21جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث عمران علی کو گرفتار کر لیا۔12فروری کو کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کی اور مجرم عمران علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن