• news

سانحہ مچھ کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک‘ وزیراعظم نے لواحقین سے وعدہ پورا کیا: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے کیا وعدہ پورا کیا۔ عمران خان تدفین کے بعد کوئٹہ پہنچے اور دکھوں کا مداوا کیا۔ تدفین سے قبل وزیراعظم کے کوئٹہ آنے کا مطالبہ انتہائی غلط تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کا سانحہ مچھ کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔ وزیراعظم شہید مزدوروں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ بھارت پاکستان کے امن کو خراب کرنا چاہتا ہے۔ اپوزیشن کہتی ہے اسلام آباد لوگ لیکر آئیں گے دیکھیں گے ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔ مولانا فضل الرحمنٰ کے ساتھ حکومت کا نہ کوئی رابطہ ہوا نہ کرنا چاہتی ہے۔ محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمنٰ سے ملاقات ان کا ذاتی فعل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن