ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے حوالے سے کیس کی سماعت 11جنوری کو ہوگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)امریکہ کی قید میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں 11جنوری کو ہوگی۔ عافیہ صدیقی بنام دفترخارجہ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کیانی پر مشتمل بینچ کرے گا ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل ساجد قریشی عدالت میں اپنے دلائل دیں گے جبکہ عافیہ صدیقی کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔