بٹگرام: اسلحہ لیکر گھومنے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے پولیس حوالدار کو قتل کر دیا
پشاور(آئی این پی) بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق بٹگرام میں ابوبکر نامی شہری سرعام کلاشنکوف لیکر گھوم رہاتھا کہ پولیس حوالدار نے اسے منع کیا اور اس سے اسلحہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حوالدار نور علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔