• news

نئی تجارتی پالیسی اگلے ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان 

لاہور(این این آئی)پانچ سالہ نئی تجارتی پالیسی اگلے ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد تجارتی پالیسی مکمل کی گئی ہے اورتمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی میں برآمدی ہدف 10ارب ڈالراضافے کیساتھ رکھاگیا اور برآمدی صنعت کومتعددچھوٹ دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن