گلبرگ میں گھر کے سکیورٹی گارڈ کوقتل کردیا گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقے گلبرگ ٹو میں سکیورٹی گارڈ کوقتل کردیا گیا،شوکت نامی گارڈ گھر میں اکیلا تھا جسے سر پر وار کرکے جان سے مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ ٹومیںگھر کے سکیورٹی گارڈکو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں وار کئے گئے ۔پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔