سیلفی بناتے 50 سالہ شخص شاہی قلعہ کی دیوار سے گر کر زخمی
لاہور (نمائند ہ خصوصی) شاہی قلعہ کی دیوار سے گر کر 50 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کاکہناتھاکہ زخمی ہونے والا شخص شاہی قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر سیلفی بنا رہا تھاکہ اس دوران توازن خراب ہونے کے باعث گرکیا۔ ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کی شناخت 50 سالہ منیر کے نام سے ہوئی جو کہ شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔