سابقہ حکومتوں کا ایجنڈا لوٹ مار‘ بڑی مثال ملتان میٹرو بس پروجیکٹ ہے: عامر ڈوگر
ملتان(اے پی پی )وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے سابق حکومت کا ایجنڈا لوٹ مار تھا جس کی بڑی مثال ملتان شہر میں ربوں روپے مالیت کا میٹرو بس پروجیکٹ ہے ۔چونگی نمبر 14 چوک سے خونی برج تک ٹی بی ہسپتال روڈسیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے کا افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ ہم شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی اور عملی ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔